پرائیویٹ آپریٹرز کی سست روی، کئی عازمین کے حج سے محروم رہنے کا خدشہ

0
102
پرائیویٹ آپریٹرز کی سست روی، کئی عازمین کے حج سے محروم رہنے کا خدشہ

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی جانب سے حج بکنگ کی سست رفتاری پر وزارتِ مذہبی امور نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ رفتار جاری رہی تو کئی افراد حج کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو 19 ستمبر سے حج درخواستیں جمع کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم ایک ہفتے کے دوران صرف 1800 کے قریب درخواستیں موصول ہو سکی ہیں۔ اس صورتحال پر وزارت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ بکنگ کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ تمام درخواست گزاروں کی حتمی فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا ضروری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت بکنگ نہ ہوئی تو حج انتظامات اور دیگر تیاریوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے عازمین کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

Leave a reply