
اسلام آباد: حکومت نے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی تجارتی بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت یہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لاگو ہوگی، جس میں ہر سال 10 فیصد کی کمی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوٹی مالی سال 2029-30 تک مرحلہ وار ختم کر دی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی مارکیٹ میں مقابلے کو فروغ دینا اور صارفین کے لیے مزید انتخاب کے مواقع فراہم کرنا ہے۔








