
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے کا موقع ملا ہے۔
یہ میچ گروپ اے کا حصہ ہے، جس میں دونوں ٹیمیں اپنی بہترین فارم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ پاکستان حال ہی میں افغانستان اور متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کر چکا ہے، جب کہ بھارت نے بھی یو اے ای کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
یہ چھ ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ گزشتہ مقابلے میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا۔
شائقین کرکٹ کی نظریں آج کے میچ پر جمی ہوئی ہیں، اور دبئی کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر ایک سنسنی خیز مقابلے کا گواہ بننے جا رہا ہے۔









