غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 60 افراد گرفتار

0
171
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 60 افراد گرفتار

جیوانی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، جن میں 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا بنوں، 9 کا گوجرانوالہ، 9 کا لوئر دیر، 3 کا اپردیراور 2 کاتعلق مردان سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

Leave a reply