کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کے سروے کا آغاز، ایم 6 منصوبے کی منظوری

0
394
کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کے سروے کا آغاز، ایم 6 منصوبے کی منظوری

کراچی: کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کی تعمیر کے لیے ابتدائی سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹر وے (ایم 6) منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے درمیان کراچی میں ہونے والی ملاقات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایم 6 منصوبے کی منظوری پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مراد علی شاہ کے مطابق کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کا سروے شروع ہو چکا ہے، جو ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور سفر کو محفوظ و تیز بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ ایم 6 موٹر وے کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت 363 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم، اور ٹنڈو آدم سے نوابشاہ شامل ہیں۔

یہ منصوبے سندھ میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Leave a reply