پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

0
152
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1353 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 149,971 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 1565 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، جبکہ دن کی بلند ترین سطح 150,066 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1.18 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیاتی مالیت تقریباً 48.84 ارب روپے رہی۔ اس مثبت رجحان کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 144 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 17,655 ارب روپے تک جا پہنچی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں واپسی اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

Leave a reply