پاکستان کے دو اسٹارٹ اپس “فوربز ایشیا 100 ٹو واچ 2025” کی فہرست میں شامل

پاکستان کے دو ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی سطح پر اس وقت پذیرائی ملی جب انہیں فوربز ایشیا کی سالانہ “100 ٹو واچ 2025” فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس فہرست میں ایشیا بھر سے ایسے اسٹارٹ اپس کو نمایاں کیا جاتا ہے جو نمایاں جدت اور اثر رکھنے والے منصوبوں پر کام کر رہے ہوں۔
اس سال منتخب ہونے والے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں “حبال ” اور “پوسٹ ایکس ” شامل ہیں، جو دونوں کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔
حبال، جو 2017 میں قائم ہوا، کاروباروں کو شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل انوائسنگ، ٹیکس کمپلائنس، اور ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ جیسی سہولیات شامل ہیں۔ کمپنی کی قیادت عمر بن احسن کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، پوسٹ ایکس ایک ہائبرڈ لاجسٹکس اور فِن ٹیک کمپنی ہے جو پاکستان میں کیش پر مبنی معیشت کے تناظر میں ای کامرس اور آن لائن ریٹیل شعبے کو سہولیات فراہم کرتی ہے۔
یہ کامیابی پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ مقامی سطح پر ابھرنے والے کاروبار عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔









