علی ظفر بہت اچھے انسان ہیں، ہر ہفتے بات ہوتی ہے: سونو نگم

بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی فنکار علی ظفر کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ ویڈیو کلپ میں سونو نگم کا کہنا تھا کہ ان کی علی ظفر سے ہر ہفتے یا دو ہفتوں میں بات ہوتی ہے۔
سونو نگم نے کہا، “علی ظفر بہت پیارا اور اچھا انسان ہے۔ ہم دونوں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں، اسی لیے آپس میں اچھی دوستی ہے۔”
اسی گفتگو کے دوران سونو نگم نے پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گلوکاری کے سفر کی شروعات عطا اللہ کے گانوں سے ہوئی، اور جب انہوں نے وہ گانے گائے تو خود عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے فون کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
سونو نگم نے مزید کہا، “میں صرف 19 سال کا تھا جب عطا اللہ صاحب نے فون کر کے میری تعریف کی۔ وہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا۔ میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ ان کو دیتا ہوں۔”









