لاہور : زہریلا کھاناکھانےسے 2 بچیاں ہلاک

لاہور میں زہریلاکھانا کھانےکےباعث دو لڑکیاں دم توڑگئیں۔
پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ لاہور کےعلاقےجوہر ٹاؤن میں پیش آیا ، جہاں اس خاندان نے 16 اگست کی رات ریستوراں سے کھاناکھایا۔
پولیس نے بتایا کہ کھانے کے بعد ، 6 سالہ تحریم اور 4 سالہ ارحاکی طبیعت خراب ہونےلگی اور بدقسمتی سے ، دونوں لڑکیاں زہریلےکھانے کیوجہ سےہلاک ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ، اس واقعے کے بعد ، فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پوائنٹ سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ ہوٹل کے مالک اور باورچی خانے کے عملے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔









