نائب وزیر اعظم اہم اجلاس میں شرکت کےلیےکابل روانہ

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغان وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئےکابل روانہ ہوگئے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج کابل روانہ ہوئے جہاں وہ پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
اس اجلاس میں تینوں ممالک کے مابین تجارت ، علاقائی تعلقات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔









