بھارت نےپانی چھوڑدیا ، پنجاب میں تیار فصلیں تباہ

دریائے ستلج میں ہندوستان کے پانی چھوڑنےکے بعد پانی کی سطح میں اضافے کیوجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے۔
دریائے ستلیج میں ہندوستان کے اضافی پانی چھوڑنے کے بعد ، ہیڈسلیمانکی اور ہیڈ اسلام میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیاہے۔
پانی کی اونچی سطح کیوجہ سے ، ہزاروں ایکڑ تیار فصلیں تباہ ہوگییں ہیں۔ پانی کی سطح میں اضافے نے ایمپریس پل پر دباؤ میں بھی اضافہ کیا ہے۔
قصور میں گنڈا سنگھ والا سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہونے سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں ، جبکہ پاکپٹن اور عارف والا میں سیلاب کی صورتحال کیوجہ سے احتیاطی اقدامات کرلیئےگئے ہیں۔









