تہواروں اور قومی دنوں پر پی۔ ٹی۔ آئی کا احتجاج عام بات ہے

تہواروں اور قومی دنوں پر پی۔ ٹی۔ آئی کا احتجاج عام بات ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک آدمی قومی دنوں اور تہواروں پر پی۔ ٹی۔ آئی کو اہمیت دیتا ہے، 14 اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی۔ ٹی۔ آئی کا احتجاج معمول بنا ہوا ہے، وزیر دفاع نے اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ رہنما پی۔ ٹی۔ آئی کے مطابق وہ کے۔پی۔کے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
پاک انڈیا جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے ساز باز کا الزام لگا رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ اس سال 7 سو شہدا نے جان قربان کی، لیکن ان کےکسی بھی لیڈر نے کوئی تعزیتی بیان نہ دیا اور نہ ہی افسوس کا اظہار کیا، بلکہ مخالفانہ بیانات دیے، کوئی بھی شخص وطن سے بلند نہیں، اول اور آخر صرف پاکستان ہی ہے۔









