گندم کی قیمت میں اضافہ

0
110
گندم کی قیمت میں اضافہ

گندم کی قیمت میں اضافہ

گندم کی فی من قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد آٹا ملز مالکان نے آٹا مہنگا کر دیا ہے، 20 کلو آٹے کی قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہونے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1370 روپے کا ہو گیا ہے، آٹا مل مالکان کے مطابق گندم کی فی من قیمت 24 سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔

گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں اضافہ لازمی ہو گیا ہے، لاہور میں روزانہ 2.25 لاکھ آٹے کے تھیلے کی طلب ہے، آٹا مہنگا ہونے سے تندوروں پر روٹی کی قیمت بھی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Leave a reply