نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام

0
247
نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام

نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام

سینئر اداکار نعمان اعجاز کا جشنِ آزادی سے متعلق ایک پیغام وائرل ہوا ہے، انہوں نے کہا وہ بچے جو 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے گھر سجاتے تھے۔

ان کی آنکھوں میں روشن مستقبل اور مضبوط وطن کے خواب تھے، وقت کے ساتھ جب بچے بڑے ہوئے تو خوابوں کی جگہ کرپشن، غربت، مایوسی اور عدم تحفظ نے لے لی، میرٹ ختم ہوگیا اور روزگار صرف سفارش والوں کے لیے محدود ہوا۔

وطن سے محبت کرنے والی وہی نسل آج پاسپورٹ اور ویزا کے لیے لائنوں میں لگی ہے تاکہ کہیں اور زندگی گزار سکیں جو وہ پاکستان میں چاہتے تھے، یہ ہجرت ان کے خوابوں کا جنازہ ہے جو انہوں نے خود دفن کر دیے۔

Leave a reply