ڈی جی آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کی طلبہ کے ساتھ نشست

ڈی جی آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کی طلبہ کے ساتھ نشست
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی۔ جی۔ آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کی طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے طلبا سے گفتگو کی اور سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہوا، طلبا نے اس نشست کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوئے قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔
طلبا نے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی ضرورت ہیں اس سے نوجوان نسل کو افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے، طلبا نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوششیں کر لیں۔
مگر ہمیں افواج پاکستان سے دور نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ افواج ہم سے اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آنکھ کے خلاف ہم افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔








