وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعام کا اعلان
امریکی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کو 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ اب پچاس ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کے صدر دنیا بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے ایک بڑے سمگلر اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اب انعامی رقم کو بڑھا کر دوگنا کر دیا گیا ہے۔
اس سال جنوری میں ان کے تیسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے کے لیے انعامی رقم 15 ملین ڈالر سے بڑھا کر 25 ملین کر دی گئی تھی۔









