جعفر ایکسپریس بال بال حادثے سے بچ گئی

جعفر ایکسپریس بال بال حادثے سے بچ گئی
سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوا، خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی میں ریلوے اسٹیشن کے پاس دھماکا جعفر ایکسپریس کے روانہ ہونے کے بعد ہوا، دھماکہ ہونے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ٹریک کو کچھ نقصان پہنچا ہے، ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو مقررہ وقت پر سبی سے پشاور روانہ کر دیا گیا تھا،جعفر ایکسپریس کو پہلے بھی کئی مرتبہ تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔









