قاہرہ مذاکرات بے نتیجہ : رفح میں آپریشن جاری

0
24

ہاٹ لائن نیوز : ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قاہرہ میں جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ مذاکرات میں شریک اسرائیلی وفد نے حماس کی تجاویز پر اپنے تحفظات سے مذاکرات کاروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وفد قاہرہ سے واپس آرہا ہے اور اسرائیل طے شدہ منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں بشمول رفح میں فوجی مہم جاری رکھے گا۔

Leave a reply