مذہب تبدیل کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

0
118
مذہب تبدیل کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

مذہب تبدیل کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مذہب تبدیلی اور پسند کی شادی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت پیش ہوئی، چیف جسٹس نے لڑکی سے پوچھا آپ نے پسند سے شادی کی؟ اس نے کہا میں نے پسند سے شادی کی اور شادی کے وقت 28 سال عمر تھی اور کوئی دباؤ نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا آپ کے والد کے مطابق زبردستی آپ کا مذہب تبدیل کروایا گیا ؟ خاتون نے جواب دیا؛ مرضی سے مذہب تبدیل کیا اور شوہر کے ساتھ خوش ہوں، والد دھمکیاں دیتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا اب کچھ نہیں ہو گا نہ کوئی دھمکیاں دے گا، عدالت نے عورت کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی اور پولیس جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Leave a reply