غیر ملکی ڈاکٹر اور اہلیہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق

غیر ملکی ڈاکٹر اور اہلیہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
سعودی عرب میں غیر ملکی ڈاکٹر اور ان کی بیوی گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، شقرا ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز اور ان کی بیوی ڈاکٹر اسما احمد ایک میڈیکل کمپلیکس میں فزیشن تھے۔
دونوں ریاض کے ریسٹورینٹ کے باہر اپنی گاڑی میں کھانے کے آرڈر کا انتظار کررہے تھے کہ کار کے ایئرکنڈیشنر سے گیس لیک ہونے پر دونوں جاں بحق ہو گئے، دونوں میاں بیوی ڈاکٹر ایک روز کے لئے سودی عرب کے شہر ریاض پہنچے تھے۔









