لڑکا الٹا لٹک جائے تب بھی اپنی تصویریں نہ بھیجیں

لڑکا الٹا لٹک جائے تب بھی اپنی تصویریں نہ بھیجیں
اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لڑکے شادی کرنے کا کہیں تب بھی لڑکیاں اپنی تصویر اور ویڈیو نہ بھیجیں، معروف اداکارہ مشی خان نے مشورہ دیا کہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر جس سے بھی آپ کا رابطہ ہے اس کو نہ بھیجیں، چاہے لڑکا الٹا لٹک جائے کہ میں تم سے شادی کروں گا۔
شادی کل ہونے والی ہے تب بھی تصاویر نہ بھیجیں بلکہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو بھی کسی کو بھی نہیں بھیجنی چاہئیں، آپ کو نہیں پتہ کہ دوسرے انسان کا دماغ کب بدل جائے اور بلیک میل کرنے لگے، جبکہ بہت ساری لڑکیاں لڑکوں کے ان جھانسوں میں آ جاتی ہیں۔









