
موسیقی کی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں برطانوی گلوکارہ رے نے 11 نامزدگیاں حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
امریکی گلوکارہ بیونسے نے بھی اپنے میوزک کیریئر کی 100ویں گریمی نامزدگی حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ معروف گلوکار برونو مارس اور ٹیلر سوئفٹ بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہوئے ہیں۔
رواں سال گریمی ایوارڈز میں ایک نئی کیٹیگری کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلی مرتبہ بہترین ایشین پاپ میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ متعارف کرایا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق گریمی ایوارڈز کی 69ویں تقریب 7 فروری 2027 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی، جس میں موسیقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں فنکاروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔









