جائیداد کا تنازع دیور نے فلپائنی بیوہ بھابھی کو قتل کر دیا

جائیداد کا تنازع دیور نے فلپائنی بیوہ بھابھی کو قتل کر دیا
کراچی کے علاقے ملیر پندرہ ملت کے قریب جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی ہو گئی ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق زخمی فلپائنی خاتون نے ناصر نامی شخص سے کراچی میں شادی کی تھی۔
خاتون کے شوہر انتقال کر چکا ہے اور اس کی فلپائنی بیوہ اپنا حصہ لینے کراچی آئی ہوئی تھی، گھر میں تلخ کلامی کے دوران دیور دانش نے بیوہ بھابھی پر فائرنگ کر دی، خاتون گولیاں لگنے سے زخمی ہوئی جبکہ ملزم دانش فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔









