ائیر بلیو طیارہ حادثے کے 15 سال مکمل

ائیر بلیو طیارہ حادثے کے 15 سال مکمل
ایئربلیو کے طیارے کو مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرائے ہوئے آج پندرہ سال پورے ہو گئے ہیں، اس افسوس ناک حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کا غم آج بھی زندہ ہے، اٹھائیس جولائی 2010 کو ایئربلیو کی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔
ائیر بلیو جہاز نے صبح 7:41 پر جناح ایئرپورٹ سے اڑان بھری، لیکن 9:41 پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اس طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور کچھ ہی ٹائم بعد طیارہ مارگلہ پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوا، اس افسوسناک حادثے میں 1 سو باون افراد جاں بحق ہوئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا 1 بدترین فضائی حادثہ مانا جاتا ہے۔









