اردن اور یو۔اے۔ای نے غزہ میں امداد پہنچانا شروع کر دی

0
117
اردن اور یو۔اے۔ای نے غزہ میں امداد پہنچانا شروع کر دی

اردن اور یو۔اے۔ای نے غزہ میں امداد پہنچانا شروع کر دی

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں بندش کے بعد اب یو۔ اے۔ ای اور اردن نے پیراشوٹ کے ذریعے سے امداد پہنچانا شروع کر دی ہے، صہیونی ریاست ایک طرف غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے تو دوسری طرف ٹنوں بارود برسا کر اب تک 59 ہزار فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

یو۔ اے۔ ای اور اردن نے توڑ نکالتے ہوئے پیراشوٹ سے غزہ میں امداد پھینکنا شروع کی ہے اور کئی علاقوں میں پیراشوٹ سے امدادی پیکٹ پھینکے گئے ہیں، انہوں نے 25 ٹن امدادی سامان غزہ میں گرایا ہے، اس مشن میں اردن کے دو سی 130 اور یو۔ اے۔ ای کا ایک طیارہ شامل ہوا، ان طیاروں کی مدد سے خوراک اور انسانی ضروریات کا سامان مختلف علاقوں میں پھینکا گیا ہے۔

Leave a reply