پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر، ریاض ائیر اگست سے اسلام آباد اور لاہور پہنچے گی

0
13
پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر، ریاض ائیر اگست سے اسلام آباد اور لاہور پہنچے گی

اسلام آباد: سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ائیر نے پاکستان کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن اگست کے دوران اسلام آباد اور لاہور کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
ایئرلائن کے اعلامیے کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں 14 اگست سے شروع ہوں گی، جبکہ ریاض اور لاہور کے درمیان 18 اگست سے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ دونوں روٹس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ بھی کھول دی گئی ہے۔
ریاض ائیر ان پروازوں کے لیے جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی، جن میں مسافروں کے لیے جدید سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ماہرین کے مطابق نئی پروازوں سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو بھی مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Leave a reply