مخصوص نشستوں پر ارکان سے کسی بھی وقت حلف لیا جا سکتا ہے

مخصوص نشستوں پر ارکان سے کسی بھی وقت حلف لیا جا سکتا ہے
گورنر کے۔پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کسی بھی وقت میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لے سکتا ہوں، گورنر کے۔ پی نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد میٹنگ بلائی ہے۔
کوشش ہے کہ آج یا کل ارکان سے حلف لے لیں، حلف برداری بھی ہو گی اور کل سینیٹ کا الیکشن بھی ہو گا، 2008 میں بھی ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے بلامقابلہ الیکشن ہوئے تھے۔









