غرق شدہ گاؤں 45 سال بعد دوبارہ نمودار

0
179
غرق شدہ گاؤں 45 سال بعد دوبارہ نمودار

غرق شدہ گاؤں 45 سال بعد دوبارہ نمودار

عراق میں خشک سالی نے ہسٹری کو دوبارہ سے زندہ کر دیا ہے، عراق کے موصل ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے دہائیوں پہلے ڈوبا ہوا گاؤں سطح پر دوبارہ آ گیا ہے، ڈیم میں پانی کم ہونے سے گاؤں کے کھنڈرات اور گلیاں نمایاں ہو گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ دریائے دجلہ و فرات بھی آبی بحران سے دوچار ہیں۔

ایک جانب آبی ذخائر کم ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سیاحت کے شعبے میں جان پڑی ہے، سیاح گاؤں کے کھنڈرات کا نظارہ کرنے کے لیے دور دور سے پہنچ رہے ہیں، حکام کے مطابق پنتالیس سال پہلے ڈیم کی تعمیر کے بعد زومر گاؤں ڈوب گیا تھا۔

Leave a reply