برطانیہ میں سی ون 30 طیارے کی دھوم

برطانیہ میں سی ون 30 طیارے کی دھوم
انگلینڈ میں بھی پاکستان فضائیہ کے C ون 30 طیارے کی دھوم مچ گئی ہے، پاک فضائیہ کے سی۔ ون۔ 30 طیارے نے رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
شو میں پاک فضائیہ کے سی۔ ون۔ 30 اور جے۔ ایف۔17 تھنڈر طیارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
دنیا بھر سے آئے شائقین پاکستان ائیر فورس کے طیاروں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے، برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو کا آج پہلا دن تھا۔









