آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا

آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا
ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، وہ 22 جولائی کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے، وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی-20 سیریز میں 2 میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیں گے۔
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 28 جولائی تک کھیلی جائے گی، جمیکا کے سبینا پارک میں بائیس جولائی کو آندرے رسل اپنا آخری میچ کھیلیں گے، سینتیس سالہ رسل نے صرف ٹی۔20 میچز ہی کھیلے ہیں اور اب ورلڈ کپ سے ایک سال پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔








