ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ

0
129
ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ

ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ ٹیک آف کرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا ہے، 12 میٹر بڑا جہاز گرتے ہی آگ کی نذر ہو گیا، طیارہ حادثے کے فوراً بعد ائیرپورٹ انتظامیہ نے ائیرپورٹ کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے اور تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہے۔

ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کیا گیا ہے، طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، حادثے کا شکار طیارہ بی۔ٹوہنڈرڈ مریضوں یا طبی عملے کی منتقلی کے لیے مخصوص ہوتا ہے، طیارہ کروشیا سے آیا تھا، ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر رُکا اور نیدر لینڈز کے لئے اُڑان بھرنی تھی۔

Leave a reply