جے یو آئی نے وزیر اعلی کے۔پی۔کے کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

0
167
جے یو آئی نے وزیر اعلی کے۔پی۔کے کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

جے یو آئی نے وزیر اعلی کے۔پی۔کے کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

جمعیت علمائے اسلام نے وزیراعلیٰ کے۔ پی۔ کے علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ہم کوئی بھی حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں، ان کا رویہ نامناسب ہوتا ہے، جے۔ یو۔ آئی میں علی امین گنڈاپور کے لئے اظہار پسندیدگی نہیں ہے۔

اگر پی۔ ٹی۔ آئی ان کو ہٹا کر کسی اور کو لاتی ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے، وزیر اعلیٰ کو ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا ہے اور یہ اس کا استحقاق ہے، فیصل کریم کنڈی کا تعلق بھی ڈی۔ آئی۔ خان سے ہے، وہ ہمارا احترام کرتے ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

Leave a reply