
تحریک انصاف آج پاور شو کا مظاہرہ کرے گی
پی۔ ٹی۔ آئی نے آج جی۔ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے۔پی ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم۔این۔ ایز اور ایم۔ پی۔ ایز کو بلایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کے۔پی۔کے علی امین گنڈاپور اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اعزاز میں ناشتہ بھی دیں گے۔
علی امین گنڈاپور 3 سو سے زائد گاڑیوں میں قافلے کی صورت میں لاہور روانہ جائیں گے، پی۔ٹی۔ آئی کا قافلہ بذریعہ جی۔ ٹی روڈ لاہور جائے گا، عمران خان نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر بیان میں مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بات چیت کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔









