
صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹس کا عملہ اور افسران معطل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹس پر چھاپے مارے، دونوں ہائیڈرنٹس پر غیر قانونی اوقات میں پانی بھرا جا رہا تھا، مئیر کراچی نے صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹس کے تمام عملے اور افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے، دونوں ہائیڈرنٹس کے چودہ ملازمین کو برطرف کیا گیا۔
برطرف ملازمین کے خلاف الزامات اور چارج شیٹ پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے، معطل ملازمین کو واٹر کارپوریشن ایچ۔ آر ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پانی پر ناجائز قبضہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، پانی چوری پر 0 ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کریں گے۔









