سونے کی قیمت میں آج ریکارڈ اضافہ

سونے کی قیمت میں آج ریکارڈ اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تین ہزار 2 سو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت تین ہزار 2 سو روپے کے اضافے سے تین لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے ہو گئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں دو ہزار 7 سو چوالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
10 گرام سونے کا 3 لاکھ 4 ہزار 7 سو روپے ہو گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر اضافے سے 3 ہزار تین سو چوبیس ڈالر کا ہو گیا ہے، جبکہ کل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔









