حمیرا اصغر کی موت 9 ماہ پہلے ہو چکی تھی

حمیرا اصغر کی موت 9 ماہ پہلے ہو چکی تھی
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے 1 فلیٹ سے برآمد ہوئی، جس کے بعد حکام نے فرانزک رپورٹ کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ حمیرا کی موت اکتوبر 2024 میں ہو گئی تھی، حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ کا دروازہ توڑنے پر اُس وقت ملی جب پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے گئی۔
ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ موت کی وجہ بتانا ممکن نہیں، ڈی۔ آئی۔ جی اسد رضا نے تصدیق کی کہ حمیرا اصغر کا فون آخری مرتبہ اکتوبر 2024 میں ہی استعمال ہوا اور آخری کال بھی اسی ماہ کی ہے، اس کے بعد ان کا فون استعمال میں نہیں آیا ۔









