یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

0
143
یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مشہور یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے پر مقدمات درج کر دیے ہیں۔

آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ایف۔ آئی۔ اے لاہور زون میں درج کیا گیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسا مواد نشر کیا جس سے ریاستی بیانیے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچا۔

دوسری طرف یوٹیوبر فلک جاوید کے خلاف بھی ایک نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان پر بھی پیکا قوانین کے تحت کارروائی کی گئ، فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور منفی پروپیگنڈا مہم چلائی تھی۔

Leave a reply