اسرائیل غزہ جنگ بندی میں مذاکرات کے لیے تیار

اسرائیل غزہ جنگ بندی میں مذاکرات کے لیے تیار
اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد قطر بھیجے گے، کیونکہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’فوری طور پر‘ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطین کی طرف سے امریکی حمایت یافتہ معاہدے کے مسودے میں جو تبدیلیاں ہیں، وہ ہمارے لیے ’قابلِ قبول نہیں‘ ہیں۔
نیتن یاہو کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ’حماس کی طرف سے ہونے والی تبدیلیوں سے ہمیں آگاہ کیا گیا، اور یہ ناقابلِ قبول ہیں، وزیرِاعظم نے ہدایت کی ہے کہ مذاکرات کی دعوت قبول کی جائے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطری تجویز پر اسرائیل پہلے ہی اتفاق کر چکا ہے، اس کیے رابطے جاری رکھے جائیں گے‘









