غلطی سے فائر الارم بجنے سے مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی

غلطی سے فائر الارم بجنے سے مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی
اسپین کے مایورکا ائیرپورٹ پر ایک واقعے نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جب ایک نجی ائیرلائن میں غلطی سے فائر الارم بج اٹھا، اس صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار کئی مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے، یہ واقعہ مانچسٹر جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا، مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگانا شروع کر دی ہے، جبکہ اصل میں کوئی آگ نہیں لگی تھی۔
اس افراتفری میں متعدد مسافر معمولی زخموں کا شکار ہوئے، ایئرپورٹ حکام نے صورتحال پر قابو پا لیا اور پھر مسافروں کو دوبارہ جہاز میں سوار کیا گیا، مسافروں میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے، نجی ائیرلائن کی طرف سے معذرت کے ساتھ یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔









