وزیر دفاع کی اسپیکر کی تنخواہ بڑھانے پر کڑی تنقید

0
196
وزیر دفاع کی اسپیکر کی تنخواہ بڑھانے پر کڑی تنقید

وزیر دفاع کی اسپیکر کی تنخواہ بڑھانے پر کڑی تنقید

اسپیکر ایاز صادق نے وزیر دفاع کی تنقید پر وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا، وزیر دفاع نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر کڑی تنقید کی، اسپیکر ایاز صادق نے اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا، انہوں نے اپنی تنخواہ کو بڑھانے کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرا تنخواہوں کے معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی، آپ بےشک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اسپیکر ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے پرہیز  کیا اور انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان اور ان کی کابینہ کا معاملہ ہے اور وہی اس پر فیصلہ کریں گے۔ 

Leave a reply