صدر ٹرمپ نے کاروباری شخصیت کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

صدر ٹرمپ نے کاروباری شخصیت کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی
صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مسک کو ملک بدر کرنے پر غور کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ “معاملہ شدت اختیار کر چکا ہے، اور امیگریشن حکام کو مسک کے خلاف متحرک کیا جا سکتا ہے،” یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایلون مسک نے “ون بگ beautiful بل” پر تنقید کر کے اس بل کو فضول قرار دیا اور کہا کہ یہ معیشت پر بوجھ ہے اور اس سے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، ٹرمپ نے جواباً دعویٰ کیا کہ “تاریخ کے کسی بھی انسان کو ایلون مسک جتنی سبسڈی نہیں دی گئی،” اگر ایلون ملک سے چلے جاتے ہیں تو راکٹ اور سیٹلائٹ کی پیداوار کم ہوگی اور الیکٹرک گاڑیاں نہیں بنیں گی، جس سے ملک پر بوجھ کم ہوگا اور قومی وسائل کی بھی بچت ہو گی۔








