
لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ٹیچر کا انتقال
لاہور کے ایک پرائیویٹ سکول میں ٹیچر دل کی تکلیف کے سبب انتقال کر گئے، انتقال کرنے والے استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اساتذہ کی ٹریننگ میں نیاز احمد لیکچر دے رہے تھے کہ ان کو اچانک دل میں درد ہوا اور وہ زمین پر گر گئے,4 سیکنڈز میں ہی ٹیچر کی وفات ہو گئی، ان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جدھر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی، سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان ٹیچر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہارکیا جبکہ مرحوم استاد کی عمر چھتیس برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل کلاس کے بچوں کو اردو پڑھاتے تھے۔









