فارما پلانٹ دھماکے میں 39 افراد جاں بحق

0
143
فارما پلانٹ دھماکے میں 39 افراد جاں بحق

فارما پلانٹ دھماکے میں 39 افراد جاں بحق

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں کل ہونے والے دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے، انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے فارما پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے 15 زخمی اسپتال میں ابھی بھی زیر علاج ہیں، حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سے 27 ملازمین ابھی بھی لاپتہ ہیں، جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، دھماکے ہونے کے وقت 1 سو 8 ملازمین فیکٹری میں موجود تھے، بھارتی فارما پلانٹ میں ری ایکٹر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہو گیا تھا، دھماکے سے فیکٹری کے کچھ حصے میں آگ لگ گئی تھی، دھماکہ ہونے سے فیکٹری ملازمین تقریباً سو میٹر تک دور جا کر گرے تھے۔

Leave a reply