القدس فورس کے سربراہ زندہ نکلے

القدس فورس کے سربراہ زندہ نکلے
ایرانی القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی کی شہادت سے متعلق افواہوں کے بعد ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایرانی لوگوں سے مل جل رہے ہیں، اس خبر کو الجزیرہ رپورٹ کیا ہے کہ جس میں اسماعیل قاآنی کو تہران میں ریلی کے شرکاء کے درمیان میں دیکھا گیا ہے، نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی تھی کہ قاآنی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے رہنماؤں میں شامل تھے، ایرانی میڈیا نے بھی ان کی تصویر شہداء میں شامل کی تھی، لیکن اب لوگوں میں ان کی موجودگی کی ویڈیوز اگر درست ثابت ہوئیں تو ان کی شہادت کے بارے میں پھیلائی گئی خبر جھوٹی ثابت ہو جائے گی۔









