پاک افغان سرحد پر جھڑپیں تھمنے کے باوجود سکول بند

0
46

ہاٹ لائن نیوز : ہسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 4 شہری زخمی ہوئے۔

پاک افغان سرحد پر جاری گولہ باری کا سلسلہ اب رک گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق دونوں اطراف سے پیر کو سارا دن بھاری اسلحہ سے ایک دوسرے کی حدود میں گولے برسائے گئے تھے ۔

یہ جھڑپیں پاکستانی فضائیہ کی جانب سے افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھیں۔

ان جھڑپوں کا سلسلہ صبح سات سے شام چار بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں سرحدی گاؤں خرلاچی اور بوڑکی میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز بند رہے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جھڑپوں کے دوران 4 شہری زخمی بھی ہوئے، سوموار کی صبح ایک گولہ سرکاری سکول کے قریب گرا جبکہ ایک جنرل سٹور جبکہ ارہ مشین کو بھی نقصان پہنچا۔ جھڑپوں کے دوران مقامی ابادی کے افراد نے نسبتاً محفوظ مقامات کی طرف سے نقل مکانی بھی کی گئی، دوسری طرف افغان حکام نے پاکستانی فوج کی چوکیوں پر گولے برسانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

Leave a reply