ایران کے حملے پر قطر کے وزیر اعظم کا مذاق

ایران کے حملے پر قطر کے وزیر اعظم کا مذاق
قطر میں امریکی ہوائی اڈے پر حملے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران قطری وزیر اعظم اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد نے ایک دل چسپ مذاق بھی کیا، اس مذاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ڈائس چھوڑنے سے کچھ لمحے پہلےمذاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ لوگوں نے آج اس لیے اپنے کام سے چھٹی کر کی ہے کہ جنگ ہو رہی ہے، انھوں نے جنگ کو بہانہ بنا کر کام چھوڑ دیا ہے، مگر ان کا احتساب کیا جائے گا، یہ کہہ کر وہ خطاب ختم کر کے مسکراتے ہوئے چلے گئے اور اس مذاق پر حاضرین بھی مسکرانے لگے، قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔









