ایران نے موساد کی سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی

ایران نے موساد کی سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی
ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کی سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی، مجرم محمد امین کو 2023 میں گرفتار کیا گیا، ایران نے محمد امین نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی، جس کو اسرائیلی ایجنسی موساد سے تعاون کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی، محمد امین کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا اور اس کو موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کا سربراہ بتایا گیا تھا، تیرہ جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے کم سے کم تین افراد کو جاسوسی کے جرم میں پھانسی دی جا چکی ہے۔









