جنگ سے بچاؤ ابھی بھی ممکن ہے، میکرون

0
180
جنگ سے بچاؤ ابھی بھی ممکن ہے، میکرون

جنگ سے بچاؤ ابھی بھی ممکن ہے، میکرون

فرانس اور ایران کے درمیان سفارتی رابطہ ہوا ہے، فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا اور ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، صدر میکرون نے کہا کہ فرانس کا مؤقف دوٹوک ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، اب یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو ضمانت دے کہ اس کے تمام مقاصد صرف اور صرف پرامن ہیں، دنیا کو تباہی سے بچانے اور جنگ کے خاتمے کا راستہ ابھی بھی باقی ہے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی خطے کو کشیدگی سے نکالا جا سکتا ہے، دونوں رہنماؤں نے یورپی قیادت کے ساتھ رابطے اور مذاکرات کے عمل کو جاری پر اتفاق ہوا ہے۔

Leave a reply