
بیرسٹر گوہر کو چئیرمن شپ سے ہٹا دیا گیا
عمران خان کی دوبارہ پارٹی معاملات میں انٹری، پارٹی کی چیئرمین شپ سنبھال لی، بیرسٹر گوہر عملا چیئرمین کے عہدے سے فارغ کر دیئے گئے ہیں، عمر ایوب اور سلمان اکرم کا راجہ کا بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی نظر میں پلڑا بھاری رہا، عمر ایوب کو سیاسی معاملات کے لیے اور سلمان اکرم راجہ کو احکامات پر عملدرآمد کی ذمہ داری دی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا سیاسی کردار ختم، اب صرف سفارتی امور کو دیکھیں گے، ان کا ہومیو پیتھک رویہ ان کو لے ڈوبا، بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے کئی بار ان کو جارحانہ رویہ اپنانے کو کہا، مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالنے والے بیرسٹر گوہر بھی پی۔ٹی۔ آئی کی اندرونی سیاست کا شکار ہو گئے۔









