
پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، امن چاہتے ہیں
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہم امن چاہنے والے لوگ ہیں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کا ہمیں جواب دینا پڑا، پاکستان کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1 ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر پاکستان کا مؤقف بہت صاف اور واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں، اور بالکل بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں جائیں گے،انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم یہ کبھی بھی قبول نہیں کر سکتے کہ کوئی ملک خود ہی الزامات لگائے اور پھر خود ہی جیوری اور جج بن جائے۔








